ایک آدمی 5 بچوں کو لے کر سوار ہوا، شک ہوا تو میں نے۔۔ جانیے کیسے رکشہ ڈرائیور نے 5 بچوں کی جان بچائی؟

image

کراچی میں دن بہ دن اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں کراچی میں 5 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کو رکشہ ڈرائیور نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی سے ایک شخص نے، ایک خاندان کے 5 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جسے رکشہ ڈرائیور کی حاضر دماغی نے اغواکار کو گرفتار کروادیا۔

رکشی ڈرائیور کے مطابق اغواکار نے بچوں کو مدرسے سے واپسی پر یہ کہہ کر اغوا کیا تھا کہ وہ ان کے والد کا دوست ہے اور وہ انہیں ماموں کے گھر لے کر جارہا ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ دوران سفر اسے شک ہوا، جس پر اس نے مذکورہ شخص سے سوالات شروع کر دیے۔ رکشہ ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ ملزم فہیم مجھے آگے چلنے کا کہہ رہا تھا۔ جبکہ اس کی باتوں میں جھوٹ صاف نظر آرہا تھا۔ تاہم جب شک یقین میں بدلا تو اس نے فوراً بچوں سے والدین کا نمبر لیا، اور ان سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ مذکورہ شخص جھوٹ بول کر بچوں کو اغوا کرنے کوشش کر رہا یے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکار فہیم نے بتایا ہے کہ اس کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔ اور وہ بچوں کو بری نیت کے ساتھ اغوا کررہا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کی جاری ہے۔

ملزم فہیم کا کہنا ہے کہ اس کے سر پر شیطان سوار ہوگیا تھا۔ اور یہ مجھ سے غلطی ہوگئی تھی۔

البتہ بازیاب ہونے والے 5 بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جن میں 2 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US