سونے سے بنا کھانا ۔۔ قیمت ایسی کہ جان کر ہوش اُڑ جائیں! جانیئے دنیا کی مہنگی ترین بریانی اور اسٹیک کہاں ملتا ہے؟

image

منفرد ذائقے اور منفرد اسٹائل اپنا کر دنیا بھر میں کئی مشہور شیف یا ریسٹورانٹ اپنی مختلف پہچان بناتے ہیں اور ان کا یہی مختلف ذائقہ اور انداز دنیا بھر میں ان کی مقبولیت اور کامیابی کی وجہ بن جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسے منفرد انداز کے پکوان کے بارے میں جن میں صرف مصالحے نہیں بلکہ سونا بھی ملایا جاتا ہے، جی ہاں! سونا وہ کون سے پکوان ہیں اور کہاں ملتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دنیا بھر میں ملنے والے منفرد پکوان

سونے کا اسٹیک

اسٹیک تو ہم سب ہی شوق سے کھاتے ہیں مگر کیا آپ کو پتا ہے ترکی میں سونے کا اسٹیک بھی ملتا ہے، ترکی کے نصرف گوکی نامی ایک شیف نے اپنے ہوٹل میں گوشت پر 24 قیرات سونے کی پرت اور مصالحے لگا کر دنیا کا سب سے منفرد اسٹیک متعارف کروایا جس کی قیمت 700 ترکش لیرا یعنی پاکستانی روپے کے لحاظ سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

یہ گولڈ اسٹیک اتنا مشہور ہوا کہ اب ترکی، لندن نیویارک سمیت اب دنیا بھر کے کئی ممالک میں اس ہوٹل کی برانچز موجود ہیں۔

رائل گولڈ بریانی

بریانی کا نام سنتے ہی اسے پسند کرنے والے لوگوں کے منہ میں پانی آنے لگتا ہے لیکن رائل گولڈ بریانی دنیا کی مہنگی ترین بریانی ہے جس کو 23 قیرات کھانے کے قابل سونے سے سجایا جاتا ہے، اس بریانی کو ایک بڑی سنہری پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے یہ دبئی کی مہنگی اور مشہور ترین بریانی ہے۔

اس ایک پلیٹ بریانی کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 45 ہزار روپے بنتے ہیں۔

تو کیا آپ اتنی مہنگی بریانی اور اسٹیک کھانا پسند کریں گے؟ ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں کیا آپ بھی کبھی یہ بریانی اور اسٹیک کے مزے اُڑا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US