بڑھاپے میں ماں باپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں لیکن ماں باپ اولاد کے لیے خود کو بھی بھول جاتے ہیں! تصویر نے حقیقت بیان کر دی

image

اس دنیا میں ایک ہی رشتہ ہے جس پر انسان کو مکمل بھروسہ وہتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے وہ اس کے ساتھ ہی رہیگا ہمیشہ اور وہ ہے والدین کا رشتہ۔ مگر اکثرو اوقات انسان اپنے ہی والدین کی عزت نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے۔ ایسے الفاظ تب ہی کہتا ہے جب انسان جوان ہوتا ہے اور والدین کی کوئی بات اسے پسند نہیں آتی۔

لیکن انسان یہ کیوں بھول جاتا ہے کہ وہ صدا یوں ہی طاقت ور اور جوان نہیں تھا، مزید یہ کہ جب وہ اس دنیا میں آیا تھا تو کچھ نہیں کر سکتا تھا، کھا پی نہیں سکتا، اپنی ضروریات بھی نہیں بتا سکتا تو اب اس کے والدین اپنے دل کے ٹکڑے کو سونے کا نوالہ کھلانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اسے بہت ہی لاڈ پیار سے اپنے ہاتھوں سے نہلاتے ہیں۔

اور جب وہ بیمار ہو جاتا ہے اور ماں باپ کو راتوں کو جگاتا ہے تو والدین پوری پوری رات بچے کی صحت کیلئے دعائیں کرتے، ننگے پاؤں ڈاکٹر کے پاس بھاگتے ہیں کہ کہیں ان کے جگر کے ٹکڑےکو کچھ نہ ہو جائے۔ یہی سب باتیں ہیں جن کی وجہ سے ہمارے دین اسلام میں کہا گیا ہے کہ والدین کے سامنے اف تک نہ کرو کیونکہ انسان نہیں جانتا کہ اس کے ماں باپ نے اسے جوان کرنے اور پڑھانے لکھانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی واضح کر دیان بہت ضروری ہے کہ اس دنیا میں والد ین کی محبت کے آگے دنیا میں ملنے والی تمام محبتیں پھیکی پڑ جاتی ہیں۔ اور اولاد جیسی مرضی ہو، والدین کا کہنا مانے یا نہ مانے لیکن پھر بھی والدین اپنے بچے سے پیار کرنا نہیں چھوڑتے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts