چند روز قبل آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بختاور اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے 10 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی اور خدا کا شکر بھی ادا کیا۔
بختاور کے بیٹے کی پیدائش کے بعد بلاول نے ٹوئٹ کی کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے لکھا کہ وہ خالہ بن گئی ہیں اور بہت خوش ہیں۔
البتہ بختاور بھٹو کی اپنی انسٹا اسٹوری پر بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) کی تصویر شیئر کی جس پر صارفین تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپ نی پوسٹ میں لکھا کہ میرے پیٹ سے شروع ہوا اور اب ہم یہاں ہیں۔
بختاور نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ پہلے ہوئی جس کی وجہ سے نوزائیدہ کو صحت کا مسائل کا سامنا ہے، اسی تناظر میں بیٹے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا، بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن دن بدن بہتر ہورہا ہے، اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ نومولود کو حفاظتی اقدام کے طور پر چند گھنٹوں یا دنوں کے لیے NICU میں رکھا جاتا ہے جبکہ اگر اچانک بچے کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کا دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے اور اسے مسلسل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جاتا ہے۔