تیار ہوکر بہت موٹا لگ رہا ہوں۔۔۔ 5 خفیہ طریقے کون سے ہیں جو شوبز کے موٹے افراد پتلے لگنے کے لئے اپناتے ہیں؟

image

آپ کہیں تیار ہوکر جائیں لیکن آپ سے کوئی کہہ دے کہ اس ڈریس میں آپ کا وزن زیادہ لگ رہا ہے تو یقینی طور پر آپ کا موڈ خراب ہوجائے گا۔ لیکن سچ یہی ہے کہ کچھ خاص قسم کے کپڑے ہر ایک پر نہیں جچتے لیکن کچھ انداز ایسے بھی ہیں جو ہماری شخصیت کو پرکشش اور خوبصورت بنادیتے ہیں۔ ان طریقوں کو شوز کے مشہور افراد بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ اچھے لگ سکیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسے ٹپس دیئے جائیں گے جن سے آپ اپنی شخصیت کے دبے ہوئے پہلووں کو بھی حسین بنا سکتے ہیں۔

موٹاپے کو کم کرنے کے لئے

وزن ہمیشہ مناسب ہونا چاہیئے تاکہ انسان بیماریوں سے بچ سکے لیکن کسی پارٹی میں جانا ہو تو آپ فوری طور پر وزن تو نہیں کم کرسکتے۔ ہاں البتہ کچھ ایسے طریقے ہیں جن سے آپ اسمارٹ دکھ سکتے ہیں۔ پیٹ اندر کرنے کے لئے ہائی ویسٹ جینز پہنی جاسکتی ہے اس کے علاوہ بازار میں مختلف قسم کے شیپ وئیرز ملتے ہیں جو جسم پر آسانی سے فٹ ہوکر جسم کو ایک سانچے میں ڈھال دیتے ہیں۔ اگر پیٹ بہت زیادہ نکلا ہو تو اسے بھی شیپ وئیر سے اندر کیا جاسکتا ہے۔

بیلٹ

اگر کسی کا پیٹ نکلا ہے یا وزن زیادہ ہے تو چوڑی بیلٹ لگانے سے پیٹ بھی اندر ہوجاتا ہے اور لک بھی اسمارٹ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی پتلی خاتون ہیں تو ایک پتلی سی نازک بیلٹ ان پر کافی جچے گی۔

بہت زیادہ پتلے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

اگر آپ کا وزن بہت زیادہ کم ہے تو آپ کو کپڑے کئی تہوں میں پہننا آنا چاہئیے۔ جیسے شرٹ کے اوپر کوٹ یا واسکٹ۔ خاتون ہیں تو کوٹی اسٹائل آپ پر کافی جچ سکتا ہے۔

قد چھوٹا ہے تو اسٹرائپس پہنیں

چھوٹے قد اور فربہی مائل لوگوں کے لئے اسٹرائپس والے کپڑے کسی نعمت سے کم نہیں۔ کیونکہ یہ آپ کی ظاہری شخصیت کو ایک دم سے بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ لمے بھی لگنے لگتے ہیں اور قدرے سلم بھی۔ لیکن اگر آپ بہت دبلے ہیں تو اسٹرائپس کو عمعدی شکل میں پہن کر آپ اچھے لگیں گے اور قد بھی غیر معمولی طور پر لمبا نہیں لگے گا۔

رنگوں کا انتخاب

گہرے رنگ فربہی مائل افراد اور دھیمے رنگ دبلے پتلے لوگوں پر خوب جچتے ہیں۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو سیاہ، گہرا جامنی اور نیلا رنگ آپ کو پتلا دکھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اسی طرح اگر آپ پتلے ہیں تو ہلکے رنگوں کے یا پیلے، نارنجی کپڑے اچھے لگیں گے۔ لباس کے رنگوں کی مدد سے آپ اپنی رنگت کو بھی نمایاں کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US