پاکستان میں گاڑی کیسے بھیجی جائے۔۔ سعودی عرب سے پاکستانی اپنے رشتے داروں کو گاڑی کیسے گفٹ کر سکتے ہیں؟

image

حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ جس سے اوورسیز پاکستانی اب استعمال شدہ گاڑیوں کو پاکستان باآسانی بھیج سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حکومت پاکستان نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے، جس کے مطابق سعودی عرب سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیز استعمال شدہ گاڑیوں کو دو سال میں ایک مرتبہ پاکستان میں موجود اپنے خونی رشتے داروں کو بھجوا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس اسکیم کے تحت اوورسیز پاکستانی پر کچھ شرائط عائد ہیں۔ جن میں سے گاڑیاں پاکستان بھیجنے کیلئے 5 سیٹر تین سال اور 7 سیٹر گاڑی 5 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

جبکہ درخواست گزار کیلئے پاکستان کا سفارتخانہ یا قونصلیٹ آفس کی جانب سے سیکشن وہیکل امپورٹ فارم جاری کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے پاکستان میں موجود اپنے خونی رشتے داروں کو گاڑی گفٹ کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب لوگوں میں یہ تاثر بھی موجود ہے کہ گفٹ اسکیم کے ذریعے کسٹم ڈیوٹی نہیں وصول نہیں کی جاتی ہے۔ درحقیقت یہ تاثر غلط ہے، کیونکہ بیرون ملک سے پاکستان میں گاڑی بھیجنے پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوتی ہے۔

جبکہ ڈیوٹی ادا کرنے والے شخص کو کسٹم ڈیوٹی باہر سے ہی ادا کرنا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ دو سال میں ایک مرتبہ ہی گاڑی پاکستان میں اپنے خونی رشتے داروں کو بھیجی جاسکتی ہے۔ تاہم بھیجنے والے شخص کا مملکت میں قیام مسلسل دو سال یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts