گھر بھی اپنا ہو اور گاڑی بھی ہونی چاہئیے۔۔۔ جانیں آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو کس طرح کے رشتوں کی تلاش ہوتی ہے؟

image

“خوابوں کی دنیا میں رہنے کے بجائے حقیقت کو سامنے رکھ کر ڈیمانڈز کی جائیں تو لوگوں کی شادیاں بھی ہوجائیں گی اور نبھ بھی جائیں گی“

یہ الفاظ ہیں مسز سلمان کے جو ایک میچ میکر یعنی رشتے کرانے والی خاتون ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اس موضوع پر بات کریں گے کہ آج کل لڑکے لڑکیوں کو رشتے ڈھونڈھنے میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

لڑکی کی عمر تیس سال ہوجائے تو رشتے میں مشکلات پیش آتی ہیں

مسز سلمان کا کہنا ہے کہ آج کل کنوری لڑکیوں کی عمر تیس سال ہونا تو کوئی بڑی بات نہیں یہ تو معمول کی بات ہے کیونکہ اب کوئی بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہتا۔ کنوری لڑکیوں کی عمر تیس سے اوپر ہوجاتی ہے۔ جبکہ لڑکوں کو اٹھارہ یس سال کی لڑکی چاہئیے ہوتی ہے۔ مسز سلمان نے بتایا کہ “میرے پاس ایسے فون آتے ہیں جس میں لڑکے کی عمر پینتیس سال ہوتی ہے اور انھیں اٹھارہ سال کی لڑکی چاہئیے ہوتی ہے“

لڑکے کا خاندان کم سے کم ہو

اس کے علاوہ لڑکی والوں کی طرف سے ڈیمانڈز کی ایک لسٹ جاری کی جاتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ گھر اپنا ہو کرائے کا تو بالکل نہ ہو اس کے علاوہ گاڑی ہو اور لڑکے کا خاندان کم سے کم ہو۔ زیادہ سے زیادہ ایک بھائی ایک بہن ہو۔ لڑکیاں گریجویٹ بھی ہوں گی تو ان کے ماں باپ چاہتے ہیں لڑکا پروفیشنل ڈگری ہولڈر ہو اور مالی لحاظ سے ان سے اونچا ہو۔

لڑکا کیسا بھی ہو لڑکی کرینہ کپور جیسی چاہئیے

لڑکے لڑکیوں کی پسند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسز سلمان نے کہا کہ لڑکوں کی جان سے خوبصورتی کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ لڑکا خود کیا بھی ہو لڑکی ایشوریا رائے یا کرینہ کپور جیسی چاہیے ہوتی ہے اور گورا رنگ تو لازمی ہے لوگ گورے رنگ کو ہی خوبصورتی کی علامت سمجھتے ہیں۔

حقیقت کو نہ جھٹلائیں

مسز سلمان کہتی ہیں کہ رشتہ کرتے ہوئے ڈیمانڈز ضرور کریں لیکن اپنا بیک گراؤنڈ بھی ذہن میں رکھیں۔ جتنا خود سے سچ بولیں گے اور حقیقت کو مدنظر رکھ کر رشتہ ڈھونڈیں گے اتنی جلدی رشتہ ہوجائے گا اور پائیدار بھی ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US