ہنی مون منانا ہو یا سفر کا ویسے ہی سفر کا شوق رکھتے ہوں، ہوٹلز میں رکنا ایک اہم ضرورت ہے۔ مختلف ملک جہاں سیاحت کو ایک شعبے کی حیثیت حاصل ہے وہاں ایسے ہوٹلز موجود ہیں جن میں بنیادی سہولتوں کے علاوہ ایسی سہولتیں بھی دیتے ہیں جن پر یقین نہیں آتا۔
برج الخلیفہ
برج الخلیفہ دنیا کا ساتواں بڑا اور اور اونچا ہوٹل ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں پاکستان اور انڈیا سے شادی شدہ امیر جوڑے ہنی مون منانے جاتے ہیں۔ اس ہوٹل کو بنانے کے لئے ایک مصنوعی جزیرہ قائم کیا گیا تھا اور برج العرب کی ظاہری صورت پانی کے جہاز کے بادبان جیسی رکھی گئی تاکہ یہ سیاحوں کی توجہ کھینچ سکے۔ رض العرب میں 202 کمرے موجود ہیں جس میں سب سے مہنگا شاہی مہمان خانہ یعنی عائل سوئٹ ہے۔ اس کمرے کی دیواروں پر سونے کا کام کیا گیا ہے۔ پاکستانی اداکار منال خان اور احسن خان بھی اپنے ہنی مون پر برج الخلیفہ جاچکے ہیں۔
لوورز ڈیپ
یہ کوئی عام ہوٹل نہیں بلکہ سمندر کی گہرائیوں میں سفر کرنے والا آبدوز ہے جس میں ایک رات گزارنے کا کرایہ تقریباً دو کروڑ پاکستانی رہپے سے زیادہ ہے۔ یہ اٹلانٹک اوشن کے اندر سفر کرتا ہے۔ یہ کوئی معمولی آبدوز نہیں بلکہ لگذری آبدوز اور دنیا کا سب سے مہنگا ترین ہوٹل مانی جاتی ہے۔ اگر سمندر کے اندر کے سفر سے بور ہوجائیں تو مسفارو کو یہ سہولت بھی دی جاتی ہے کہ وہ جب چاہے اپنے لئے ہیلی کاپٹر منگوا کر کسی جزیرے کی سیر پر جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ کپتان کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آبدوز کو کن راستوں سے گزارا جائے۔
دی مارک ہوٹل
نیو یارک دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں کی وجہ سے مشہور ہے لیکن ایک ہوٹل دی مارک کے نام سے ہے جو 1927 میں قائم ہوا۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہاں کی شاندار ٹیرس ہے جہاں کئی لگژری کمروں کے علاوہ دنیا کی مصروف ترین شاہراہوں کو انتہائی اونچائی سے نظارہ کرنے کی سہولت بھی ہے۔
ہوٹل پریزیڈینٹ ولسن
یہ ہوٹل سوئٹزر لینڈ کی پرفضا اور خوبصورت سرزمین جینیوا پر قائم ہے۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہاں کے کمروں اور باتھ روم سے جینیوا کی خوبصورت جھیل کا نظارہ ہے۔ ہوٹل پریزیڈینٹ ولسن کی کھڑکیوں کے شیشے بلٹ پروف ہوتے ہیں کیونکہ یہاں آنے والے لوگ معمولی نہیں بلکہ ایسے امیر افراد ہوتے ہیں جنھیں سیکیورٹی کی بہت فکر ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ ان کی لفٹ بھی علیحدہ ہوتی ہے جس میں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جاسکتا۔ اس ہوٹل میں رہنے والے لوگوں کو ایک ذاتی شیف اور پرسنل اسسٹنٹ کی سہولت دی جاتی ہے۔
دی پالمز
لاس ویگاس دنیا کا ایسا گوشہ ہے جو رنگوں اور خوشبؤؤں کے علاوہ مہنگے ہوٹلز اور کلبز کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ دی پالمز نامی ہوٹل لاس ویگاس میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہوٹل مانا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کے کونے کونے کو قیمتی نوادرات سے سجایا گیا ہے۔