1 لاکھ کی دودھ کی بوتل اور سونے کے بالی ۔۔ سارہ اور فلک کی ننھی پری کو شوبز ستاروں نےکون سے مہنگے تحفے دئیے؟

image

رواں سال پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں کے گھر ننھے مہمان آئے جن میں اب سارہ خان اور فلک شبیر بھی شامل ہیں، سارا اور فلک کے ہاں پیاری سی ننھی پری آئی جس کے بعد یہ خوشخبری سُن کر تمام شوبز ستاروں نے سارا خان کی بیٹی کو بھرپور مہنگے تحائف دیئے۔

سارہ اور فلک کے کون کون سے شوبز انڈسٹری کے دستوں نے ان کی ننھی پری کو کیا کیا تحفے دیئے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سارہ خان کی ننھی پری کو ملنے والے مہنگے تحفے

• ندا یاسر

سارہ خان اور فلک کے ہاں بیٹی کی پیدائش کا سن کر ندا یاسر فوری ننھی مہمان کے لئے بہترین تحفہ لے کر پہنچیں، انہوں نے سارہ خان کے لئے دیسی گھی کی پنجیری اور ان کی بیٹی کے لئے دودھ کی بوتل، جوتے اور بچوں کے استعمال کی دیگر چیزیں دیں جو کہ بہت ہی خوبصورت نگینوں سے جڑی ہوئی تھیں اور اس کی قیمت 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

• ایمن خان

ایمن خان اپنی بیٹی عمل منیب کے ساتھ سارہ خان کے گھر پہنچیں انہوں نے سونے کے ٹاپس کے ساتھ دودھ کی بوتل لے کر گئیں جن کی قیمت 1 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

• منال خان

منال خان حال ہی میں شادی کے بعد ہنی مون پر گئیں تھیں انہوں نے سارہ اور فلک کی ننھی پری کے لئے خوبصورت سے جوتے اور مِنی پلم تحفے میں دیا جس کی قیمت 80 ہزار ہے۔

• یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی آج کل لکس اسٹائل ایوارڈ میں مصروف تھیں لیکن انہوں نے سارہ خان کی بیٹی کے لئے بہت ہی خوبصورت کپڑے اور کھلونے بھیجے جن کی قیمت 50 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

آپ کو کون سے شوبز ستارے کا دیا ہوا تحفہ پسند آیا ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US