اکثر پولیس اہلکاروں کے بچے مختلف قسم کی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں، کبھی کوئی چھوٹی عمر میں گاڑی چلانے کی ویڈیو نظر اتی ہے تو کوئی اسلحے کے زور پر عام عوام پر رعب جھاڑتا ہے۔
لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق:
''
پولیس افسر کے 12 سالہ بچے نے ہائبرڈ کار کو اسپورٹس کار سمجھا اور مزے سے اپنے چھوٹے چھوٹے دوستوں کے ہمراہ ملیر میمن گوٹھ سے کار دوڑاتا ہوا ملیر ماڈل کالونی تک پہنچ گیا اور وہاں اس نے گاڑی ایک شخص کی گاڑی سے ٹکرا دی۔''
اس شخص نے جب دیکھا کہ ڈرائیور کوئی ماہر نہیں بلکہ 12 سالہ چھوٹا بچہ ہے اس نے دیکھا کہ گاڑی میں 5 سے 6 بچے موجود ہیں اور سب ہی چھوٹے چھوٹے ہیں اور ایک بچے نے تو اسکول یونیفارم بھی پہن رکھا ہے تو حیرانی سے اس نے ویڈیو ہی بنا ڈالی۔
جب اس شخص نے بچے سے سوال کیا کہ کیا کر رہے ہو یہاں تو بچے نے ہاتھ جوڑنے شروع کردیئے اور کہا کہ میں تو اپنے ابو کو بتا کر آیا ہوں، میں ان سے پوچھ کر آیا ہوں، میرے ابو پولیس میں ہیں، ان کو معلوم ہے میں گاری لے کر نکلا ہوں
شہری نے بچے سے سوال جواب شروع کیے تو بچہ روتے ہوئے کہنے لگا کہ میرے ابو پولیس میں ہیں اور والدین کی اجازت سے گاڑی لے کر نکلا ہوں۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے حفاظتی اور قانونی کارروائی کے لیے 15 کو اطلاع دی اور بچوں کو پولیس کے حوالے کیا۔
جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ : '' بچوں کے والدین نے بچوں کو دوبارہ گاڑی نہ دینے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد بچوں کو وارنگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔''
آپ کو لگتا ہے کہ ایسے واقعات عام شہریوں کی جانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔