صرف 1000 روپے کی شرٹ جو ڈیزائنر 12 ہزار میں بیچتے ہیں۔۔۔نادیہ خان نے بتائی ایسی مارکیٹ جہاں مہنگے ڈیزائنر کپڑے آپ سستے دام میں بھی بنوا سکتے ہیں

image

آج کل شادی کے کپڑے تو دور کی بات ہے عام لان کے کپڑے بھی اتنے مہنگے ہوگئے ہیں کہ قوت خرید سے باہر ہیں۔ ایسے میں نادیہ خان پہنچیں ایک ایسی مارکیٹ ،میں جہاں صرف آٹھ سو میں سلی ہوئی قمیضیں ملتی ہیں۔ ہے نا تعجب کی بات؟

ڈیزائنرز بھی یہیں سے شاپنگ کرتے ہیں

نادیہ خان نے اپنے سی لاگ میں جس مارکیٹ کا دورہ کیا اس کا نام ہے “آشیانہ مارکیٹ“ جو کراچی میں فورم مال کے بالکل سامنے بنی ہوئی ہے۔ یہاں نا صرف میسوری اور را سلک کا خوبصورت اور سستا کپڑا ملتا ہے بلکہ ملائی لان کی سلی سلائی کرتیاں بھی صرف آٹھ سو میں مل رہی تھیں۔ نادیہ نے ہزار روپے کی ایک ان سلی کرتی خریدی جو بہت خوبصورت تھی۔ دکان دار کے مطابق یہی کرتی کسی مال سے بہت مہنگی ملے گی اور جو ڈیزائنر اور بوتیک والے مہنگے داموں کپڑے بیچتے ہیں وہ یہیں سے سستا کپڑا خرید کر لے جاتے ہیں۔

مختلف ورائٹی

آشیانہ مارکیٹ میں شادی سے لے کر گھر میں پہننے والے ہر طرح کے کپڑوں کی ورائٹی موجود ہے اس کے علاوہ حیرت انگیز طور پر یہاں اسٹریچ ایبل یعنی کھنچنے والا کپڑا بھی سستے داموں میں ملتا ہے جس کے بازار میں ٹائٹس وغیرہ ملتے ہیں۔ یہ کپڑا خرید کر آپ اسٹریٹ پینٹس یا کوئی بھی چیز بنوا سکتے ہیں اور اس کے گھٹنوں سے پھٹنے کا ڈر بھی نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ آشیانہ مارکیٹ میں جیولری کی بھی کافی دکانیں موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US