کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں بھی انگلینڈ موجود ہے؟ جانیں اس گاؤں کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

image

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرونی ممالک جائے اور باقی کی زندگی وہیں بسر کرے۔ لیکن اگر آپ کو بیرونی ملک کا لطف اپنے ہی ملک میں ملنے لگے تو کیسا ہوگا؟

پاکستان میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں لوگوں کا انکلینڈ آنا جانا لگا رہتا ہے اور وہاں سے گہرا تعلق وابستہ ہے۔ اس گاؤں کے ہر گھر میں ایسا شخص موجود ہے جو برطانیہ میں مقیم ہے اور وہ پاکستان بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔ اُس گاؤں کی ایک خصوصیت بھی سامنے آئی کہ وہاں ہر کوئی تعلیم یافتہ ہے۔ لوگ بالخصوص خواتین انگریزی میں گفتگو کرتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے اس شہر کو 'منی انگلینڈ' بھی کہا جاتا ہے۔

مذکورہ گاؤں سے متعلق مزید اچھی باتیں سامنے آئیں۔ ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ گاؤں کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

یہاں تک بیرون ممالک جانے کے لیے بھی ایک دوسری کی مدد کو آگے آگے رہتے ہیں۔

مِنی انگلینڈ گاؤں کے رہائشی کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں کے زیادہ تر افراد اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں۔

گاؤں کے افراد کا انگلینڈ میں رہنے کا اتنا فائدہ حاصل ہوا کہ اتنی زیادہ ٹرانز ایکشن ہونے کی وجہ سے منی انگلینڈ گاؤں میں بینک کی آفیشل برانچ بھی کھل گئی جہاں برطانیہ سے لوگ رقم بھجواتے ہیں جس سے گاؤں والوں کا بے حد فائدہ ہوتا ہے۔

مذکورہ گاؤں کا اصل نام تو معلوم نہ ہوسکا تاہم منی انگلینڈ کے نام سے مشہور گاؤں میں اکثر گھر کروڑوں کی قیمت کے ہیں۔

مزید ویڈیو میں دیکھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts