کراچی:امریکہ اور سندھ حکومت کی شروع کردہ ویکسین آگاہی مہم 'فضاؤں سے فلاح تک' کے سلسلے میں امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو اور اداکار فیصلقریشی نے کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا جوکہ پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشنمراکزمیں سے ایک ہے۔ اس مہم کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو کووڈ-19 وائرس سے بچاؤ اور جانیں بچانے کیلئے ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ قونصل جنرل مارک اسٹرو نے امریکی فائزر ویکسین کے ٹیکے لگانے کے عمل کا براہ راست مشاہدہ کرنے کے ساتھ وہاں موجود صحت کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور فائزر ویکسین حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔
قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسینلگوانےوالے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ جولائی 2021 سے اب تک امریکی عوام نے پاکستان کے عوام کو زندگی بچانے والی ایک کروڑ 58 لاکھ کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں بھیجی ہیں اور رواں ماہ یعنی اکتوبر میں مزید 96 لاکھ فائزر خوراکیں پہنچائی جائیں گی۔"
فائزر کے یہ ٹیکے امریکی حکومت کی جانب سے رواں موسم گرما میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 92 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے خریدی گئی 50 کروڑ فائزر خوراکوں کا حصہ ہیں تاکہ صدر جو بائیڈن کے دنیا بھر میں محفوظ اور موثر ویکسین فراہم کرنے اور وبا کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط تر کرنے کے عزم کو پورا کیا جاسکے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حاشیے پر منعقدہ ورچوئل گلوبل کوویڈ-19 سربراہ اجلاس میں صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ دنیا بھر میں کم اور کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو 500 ملین فائزر ویکسین اضافی فراہم کرے گا جس کی ترسیل جنوری 2022 میں شروع ہوگی۔ اس کے ساتھ دنیا بھر میں امریکہ کی جانب سے عطیہکیئےجانے والے ٹیکوں کی کل تعداد 1.1 ارب سے زائد ہو جائے گی جس سے امریکہ کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ویکسین کی مفت خوراک کی تعداد دنیا بھر کے تمام ممالک کے مجموعیعطیات سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔
کوویڈ-19 وبا کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ نے ویکسین کے عطیات کے علاوہ پاکستان کے عوام کو ہنگامی طبی سامان، تربیت اورصحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی مد میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔