15 سال سے لوگوں کو پھانسی دے رہا ہوں، کبھی ڈر یا خوف نہیں لگا ۔۔ جلاد پھانسی دیتے ہوئے کیا کرتا ہے؟ جانیئے زینب قتل کے مجرم کو پھانسی دینے والا جلاد اپنا تجربہ بتاتے ہوئے

image
جرم کرنے والے کا گناہ ناقابلِ معافی ہو تو پھانسی اس کا مقدر بنتی ہے، لیکن پھانسی دینے والے شخص کو لوگ سنگ دل کہتے ہیں کہ اس کو ترس نہیں آتا، کیسے لوگوں کو پھانسی کے تختے پر چڑھا دیتا ہے۔ مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ جلاد بھی انسان ہے اس میں بھی کچھ احساس ہیں وہ بھی اپنا کام کرتا ہے۔

ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ایک ایسے جلاد کی کہانی جس کے دادا، باپ، بھائی سب ہی جلاد کا کام کرتے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں صابر مسیح کی جو پاکستان کے صوبے پنجاب میں لوگوں کو پھانسی دینے والا ایک سینیئر جلاد ہے اور اس کا جونیئر نبیل مسیح ہے جو اس کا بھائی بھی ہے۔

صابر مسیح کہتے ہیں کہ:

'' 15 سال سے لوگوں کو پھانسی دے رہا ہوں، میرا باپ، میرا دادا اور میرا بھائی بھی جلاد ہے، پھانسی دیتے وقت مجھے خوف نہیں آتا کیونکہ قانون کے ہاتھ بہت بڑے ہیں، پھانسی کے تختے پر صرف اور صرف وہ مجرم آتا ہے جس نے غلطی کی ہوتی ہے، مجھے ڈر نہیں لگتا، ہم تو بس اپنا کام کرتے ہیں، میرے دادا نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی، میں نے زینب قتل کے مجرم کو پھانسی لگائی، ایسے لوگ ہمیں سبق دے کر جاتے ہیں کہ کرو گے غلط کام تو پھانسی تمہارا مقدر ہے، میں نہیں ڈرتا، میں بس یہ کہتا ہوں کہ غصے پر قابو رکھو، یہ غصہ ہی ہے جو آپ کو اس مقام پر لے آتا ہے، جلن اور ہرس و ہوس انسان کو ختم کر دیتی ہے۔ ''

پھانسی دیتے وقت جلاد کیا کرتا ہے؟

صابر کہتے ہیں کہ: '' میں آپ لوگوں کو بتا دوں کہ پھانسی دیتے وقت ہم سب سے پہلے مجرم کے پاؤں باندھتے ہیں، اس کو سر پر ٹوپی پہناتے اور تختے پر کھڑے ہونے کا کہتے ہیں جب وہ اس پر کھڑا ہوتا ہے، ٹوپی پہنا دیتے ہیں تو اس کے کان میں بس یہ کہتے ہیں، اب تم اپنی جگہ سے ہلنا نہیں اور جو کچھ بھی بولنا ہو یا پڑھنا ہو ذور سے نہیں بولنا، دل میں بولنا، دل میں پڑھنا، بس اس کے بعد ہم رسی کھینچ دیتے ہیں۔ ''

ورثاء کو لاش کب دیتے ہیں؟

پھانسی لگانے کے آدھے گھنٹے تک تو وہ مجرم یونہی تختہ پھانسی پر لٹکا رہتا ہے کیونکہ یہہمارے قانون میں شامل ہے اس کے بعد ہم اس کو اتارتے ہیں، اس کے کپڑے بدلتے ہیں اور پونے گھنٹے میں لاش ورثاء کے حوالے کر دیتے ہیں۔

پھانسی کا وقت کیا ہے؟

'' پھانیس لگانے کا وقت صبح ساڑھے 4 بجے، ساڑھے 5 بجے اور ساڑھے 6 بجے کا ہے، اس کے علاوہ جو آرمی کے ہوتے ہیں ان کا وقت کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔''

پھانسی کے وقت کون معاف کرسکتا ہے؟

پھانسی کے تختے پر آ کر اگر کوئی مدعی معاف کردے اور حکومت معاف کردے تو پھانسی رک جاتی ہے، اکثر اوقات مجسٹریٹ بھی معاف کردیتا ہے لیکن اگر مدعی معاف نہ کرے تو پھانسی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

جلاد کی تنخواہ کتنی؟

صابر کہتے ہیں کہ جب مجھے 2006 میں کام پر رکھا گیا اس وقت میں صرف 5 ہزار جبکہ اب 20 ہزار روپے اس کام سے کماتا ہوں، میں نے کئی بڑے ہائی پروفائل لوگوں کو بھی پھانسی لگائی، سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کے مجرموں کو بھی اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts