اگر رشتہ داروں سے ملنے جائیں تو کیا ان سے واپسی پر پیٹرول کے پیسے بھی لیں؟ پیٹرول مہنگا ہونے پر پاکستانی عوام کے دلچسپ و عجیب تبصرے

image

پیٹرول تمام ملک میں ہی مہنگا ہوگیا ہے جس پر عوام اب غصے میں بھی ہے مگر اپنا غصہ کس طرح ظاہر کر رہی ہے، سنیے آپ بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو جائیں گے، آئیے جانتے ہیں۔

جیسے ہی پیٹرول بڑھنے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی کئی طنز و مزاح سے بھرپور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں عوام اپنا غصہ کچھ یوں ظاہر کر رہی ہے۔

جیسا کہ ایک شہری کہتے ہیں کہ اب تو لوگ اپنی شادیوں میں حق مہر میں لکھوایا کریں گہ میں نے فلاں عورت کو میں نے 6 لیٹر پیٹرول کے عوض قبول کیا۔

ایک نوجوان ملا تو وہ بھی یہی کہتا نظر آیا کہ پیٹرول تو اب سونار کی دوکان میں ملے گا اور خواتین ایک دوسرے کو بڑے فخر سے بتائیں گی کہ ہمیں تو جہیز میں 10لیٹر پیٹرول ملا تھا۔

مزید یہ کہ ایک پریشان شہری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میرے پاس موٹر سائیکل، کار، جنریٹر کچھ نہیں پھر بھی پریشان ہوں کیونکہ لائٹر سے سگریٹ جلانا ہوتا ہے تو وہ بھی پیٹرول سے چلتا ہے۔

جناب ابھی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک سادہ لوح شہری کہتے ہیں پیٹرول 500 سے 1500 روپے لیٹر بھی ہو جائے ہمیں کیا ہم نے تو 50 روپے کا ہی ڈلوانا ہے پیٹرول۔مارکیٹ میں پیدل گھومتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر جاتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ اس میں 200 کا پیٹرول ڈلواؤ پھر آپکا سفر ہوگا مکمل تو میں نے کہا کہ تو 20 روپے کا اس میں ڈال دے اور اسے آگ لگا دے۔

ایک نوجوان کہتا ہے کہ اب تو اپنے پیاروں سے بھی ملنے جائیں گے تو لگتا ہے واپسی پر پیٹرول کے پیسے ان سے لیں گے کیونکہ ملنے تو ان سے آئے ہیں نا ہم۔ تو کوئی کہتا ہے کہ میں تو موٹر سائیکل میں ہی سائیکل کے پیڈل لگوا رہا ہوں اب۔

دوسری طرف اس ملک کا ایک اور پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر اور رکو یہی پیٹرول عطر کی شیشی میں ملے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts