ہم غریب لوگ ہیں، عائشہ ہمارے بیٹے کو پھنسا رہی ہے ۔۔ ریمبو کے گھر والوں نے عائشہ اکرام کے خلاف نئے انکشاف کردیئے

image

عائشہ اکرام نے جب سے ریمبو پر الزام لگایا ہے اور ان کی آڈیو لیک ہوئی ہیں اس وقت سے جہاں ہر طرف عائشہ کو لعن طعن کیا جا رہا ہے وہیں ایک حلقہ ریمبو کے خلاف بھی آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں، جہاں ہر جگہ مینار واقعے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جا رہا ہے وہیں نجی ٹی وی کی جانب سے ریمبو کے والدین سے انٹرویو لیا جس میں بوڑھے والدین نے عائشہ اکرام کے خلاف ایسے سنگین الزامات لگائے ہیں جو شاید کیس کا رخ بدل سکتے ہیں۔

ریمبو کے والدین نے بتایا کہ: '' عائشہ روز ریمبو کو فون کرکے خود بلاتی ہے اور کہتی ہے کہ تو صرف میرے ساتھ ویڈیو بنائے گا، اگر تو نے کسی اور کے ساتھ کام کرے گا تو میں تجھے کام بھی نہیں کرنے دوں گی، میں تجھے جیل میں بند کرکے مروا دوں گی۔ ہمیں دیگر باتوں کا تو کچھ نہیں پتہ لیکن جب سے وہ واقعہ ہوا تھا اس وقت ریمبو نے اس کو بچایا، وہ اسکے ساتھ ہی رہا، لیکن جب کچھ وقت پہلے اس کی طبیعت خراب ہوئی، اور وہ گھر آیا تو اس کو روزانہ فون کرکے کہتی تھی کہ تم آجاؤ، ہم کچھ اور پلاننگ کریں گے۔ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارا بچہ بے قصور ہے، عائشہ اس کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے ۔۔ ''

ریمبو کے بھائی نے بتایا کہ: '' عائشہ کہتی ہے کہ وہ ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10 لاکھ روپے دیتی ہے جبکہ وہ خود ایک ہسپتال میں نرس ہے اور اس کی تنخواہ 70 ہزار روپے ہے وہ بھی اکیلی اپنے گرھ کو چلانے والی ہے تو آپ خود بتاؤ 70 ہزار کی تنخواہ میں کیسے اس نے کمائے اور وہ کہاں سے لائی؟ کیا وہ کوئی غلط کام کرے لائی یا کچھ بیچ کر، بتاؤ کوئی ہمیں ذرا، پہلے وہ اپنا دامن کو سدھار لے ''

بھائی نے مذید بتایا کہ: '' جب ریمبو یہاں آیا تو اس نے ہمیں صرف اتنا بتایا کہ عائشہ صرف شہرت اور پیسہ کمانے کی خاطر یہ سب کر رہی ہے وہ ہر گرفتار ہونے والے شخص سے 5 ، 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرکے پیسہ کماؤں گی، یہ صرف اور صرف شہرت حاصل کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ ''

ریمبو کے 3 چھوٹے بچے ہیں، 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور بیٹی صرف باپ کو ہمیشہ یاد کرتی رہتی ہے ہم بچوں کو جھوٹے دلاسے دیتے رہتے ہیں، عائشہ کو معلوم ہے کہ ریمبو کے 3 بچے ہیں، تینوں چھوٹے ہیں وہ کسی سے کیا پیسے لے گا وہ تو خود پیسے کمانے کی خاطر خود محنت کرتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts