بھارت کسی طور پاکستان کو سکون سے رہنے نہیں دے سکتا یہی وجہ ہے کہ آج پھر بھارت نے سمندری راستے کے ذریعے پاکستان میں چھپ کر گھسنے کی کوشش کی مگر پاکستان بحریہ کو سلام ہے جو ہر وقت ملک کی سلامتی کے لئے حاضر ہیں، انہوں نے بھارت کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی تمام تر کوششیں ناکام بنا دیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا لیا اور بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روکا ہے۔ اس سے قبل وہ 16 اکتوبر کو بھی پاکستان میں گھسنا چاہتے تھے مگر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے کسی بھی جانب سے کوئی بھی پاکستانی حدود میں قدم نہیں رکھ سکتا۔