پاک افواج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار

image

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد کو عملی طور پر آتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے قوم کے ایمان اور عزم کو مزید مضبوط کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں قرآنِ کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے نظریاتی تشخص پر واضح مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا تعلق اور مماثلت موجود ہے، کیونکہ پاکستان کی بنیاد اسلامی اقدار، عدل، اتحاد اور قربانی پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک نظریے کے تحت عمل میں آیا اور اس نظریے کی حفاظت ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ علما اور مشائخ کا کردار قوم کی فکری و اخلاقی رہنمائی میں نہایت اہم ہے، اور قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی نصرت پر کامل یقین ہی ہماری اصل طاقت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US