حکومت کو بد دعائیں دینے والا یہ شہری کون ہے اور اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ جانیے حیران کن معلومات

image

عوام اب تو کچھ زیادہ ہی مہنگائی سے تنگ آ گئی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کا ایک ایسا رہائشی ہے جو وزیراعظم عمران خان کو بد دعا دیتا ہے جس پر مقامی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس شخص نے اپنے علاقہ مکینوں سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر درخواست کی کہ وہ بھی وزیراعظم عمران خان کو بد دعائیں دیں تاکہ جلد انکی حکومت ختم ہو جائے۔

24 نیوز کے مطابق اس شہری نے خصوصاََ بچوں اور خواتین سے التجا کی کہ اب مہنگائی بہت ہو گئی ہے اور آپ ضرور دعا کریں کہ اس حکومت سے جان چھوٹ جائے۔

مزید یہ کہ اس بندے کیخلاف تھانہ ہوتی میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب بعض میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پیٹرول 137 روپے ہونے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے جس کے بعد عوام میں بہت طیش پایا جاتا ہے۔ اور اس طرح کے واقعات بھی اب شدید مہنگائی کی وجہ سے ہی وجود میں آرہے ہیں۔ یہ خبر پاکستان کے ایک مایانا ز اینکر و صحافی جاوید چوہدری کی ویب سائیٹ سے حاصل کی گئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts