نُور مجھے افسوس ہے اس مرتبہ سالگرہ پر کیک نہیں بلکہ تمہاری مغفرت کی دعا کرنی پڑ رہی ۔۔ نُور مقدم کی سالگرہ پر بہن کا رُلا دینے والا پیغام

image
نور مقدم کو جس طرح بے دردی سے مارا گیا وہ ہم سب کے سامنے ہے، کس طرح اس کو مارنے والے مجرم ظاہر اور اس کے والدین ایک جواب بچی کے قتل پر خود کو بچانے کی خاطر تدبیریں کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نور کے گھر والے اس کے غم سے نڈھال ہیں۔ آج نور کی سالگررہ ہے جس پر اس کی بہن سارہ مقدم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ: '' ہیپی برتھ ڈے نور ،میں نے کئی بار بیٹھ کرتمہارے لیے کچھ لکھنے کا سوچا لیکن لکھ نہ سکی میں کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ تمہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بجائے میں تمہیں یاد کرکے کچھ لکھوں گی یا آنسو بہاؤں گی، کاش میں اس بار بھی میں تمہیں رات کو سرپرائز برتھ ڈے وش کرتی اور یہ ظاہر کرسکتی کہ مجھے اپنی بہن سے کتنی محبت ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم اس مرتبہ ایک ساتھ کیک نہیں کاٹ سکتےمگر میں ہر لمحے تمہاری مغفرت کی دعا کرتی ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے سے جنوری 2020 سے مل نہیں سکے اور ہمیں اس سال بھی ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ مجھے امید ہے نور تم اوپر سے سب کچھ دیکھ رہی ہوں گی کہ دنیا تمہیں انصاف دلوانے کی خواہش مند ہے۔ تمہارے جانے کے بعد میں نے عودہ کیا تھا کہ میں بھی تمہاری طرح سب سے پیار، جانوروں سے محبت، سب کا خیال کروں گی۔ تم ہمیشہ میری چھوٹی بہن، ننھا فرشتہ اور ایک بہترین دوست رہو گی،''
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts