یہ بچی دو بار کیوں اور کیسے پیدا ہوئی؟ جانیں دنیا کے 3 ایسے حیرت انگیز کرشموں کے بارے میں جنھیں سن کر یقین کرنا مشکل ہے

image

اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی دنیا اپنے اندر کئی کرشمے رکھتی ہے۔ آسمان سمندر اور یہاں تک کے ہمارے اپنے جسم میں ایسے کئی حیرت انگیز فاز چھپے ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم جان کر حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔ Hamariweb.com میں آج آپ کو ایسے ہی حیرت انگیز باتوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

یہ بچی دو بار پیدا ہوئی

مارگریٹ نامی خاتون سولہ ہفتوں کی حاملہ تھیں جب انھیں پتا چلا کہ ان کے بچے کے جسم میں ایک ٹیومر بن رہا ہے جس کی وجہ سے تئیسویں ہفتے میں اس کا دل بند ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر مارگریٹ نے بچی کو آپریشن کے زریعے جنم دیا اور بچی کی سرجری کرکے اس کا ٹیومر نکال دیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو دوبارہ رحم مادر میں ڈال دیا گیا جہاں اس کی پرورش ایک نارمل بچے کی طرح ہوئی۔ پھر نو مہینے مکمل ہونے پر بچی کی دوبارہ ولادت ہوئی اس طرح یہ بچی دو مرتبہ پیدا ہوئی۔

انسان اور پیدائشی بیماریاں

ماہرین کے مطابق انسان اپنی پیدائش کے وقت سے ہی مختلف جراثیم اپنے اندر رکھتا ہے جس کی وجہ سے اس کے اندر تقریباً ساڑھے چار ہزار بیماریوں کے جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارا مدافعتی نظام ان جراثیموں سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔ Hamariweb.com کے پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ ہمارے منہ کے اندر ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو دل کو کمزور کرسکتے ہیں لیکن جب ہم چلنے ہھرنے یا بھاگنے کے دوران منہ کھولتے ہیں تو وہ جراثیم خود بخود ہمارے جسم سے نکل جاتے ہیں۔ ہے نا یہ حیرت انگیز بات؟

آدھا سال دن اور آدھا سال رات

شمالی ناروے سیارہ زمین کی چھت ہے۔ یہاں سورج ایک خاص زاویے سے براہ راست اپنی روشنی پھینکتا ہے جس کی وجہ سے یہاں رات کے وقت بھی دن جیسی روشنی ہوتی ہے۔ لیکن چھ مہینے بعد زمین کی گردش اور رخ بدلنے کی وجہ سے سورج غائب ہوجاتا ہے اور اگلے چھ مہینے تک ہاتھ کو ہاتھ نہ سجھائی دینے والی تاریک رات آجاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US