میں اپنی شادی میں تو پیروں پر نہ جا سکا، لیکن بہن کی شادی میں چل کر گیا ۔۔ جانیے دو ماہ پہلے وائرل ہونے والا جوڑا اب کس حال میں ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس میں کئی ایسی کہانیاں ہوتی ہیں جو کہ عزم و ہمت اور محبت سے بھری ہوتی ہیں۔ لیکن اکثر اوقات یہ کہانیاں صرف کچھ عرصے کے لیے ہی سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں اور پھر غائب ہو جاتی ہے۔

لیکن Hamariweb.com ایک ایسی خبر کے بارے میں بتائے گی جو کہ پہلے بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہو چکی ہے۔ دراصل ایک ایسے جوڑے کی کہانی جو کہ اپنی محبت اور عزم وہمت کی بدولت وائرل ہو گئے تھے۔

ثناء اور داؤد کی محبت کی داستان سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئی تھی۔ ثناء کی اپنے شوہر کے لیے محبت اور داؤد کا ثںاء کے لیے پیار نے سب کے دل جیت لیے تھے۔ دراصل داؤد ٹانگ اور بازؤں سے معزور ہے جبکہ اہلیہ ثناء نے اپنے شوہر کی اس معزوری کو کمزوری سمجھنے کے بجائے ان کے بازو بنی تھی۔ یہی وہ عمل تھا جس نے سب کو ان کا معترف بنا دیا تھا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ داؤد کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے جس سے وہ چل پھر سکتے ہیں۔ مصنوعی ٹانگ لگا کر داؤد نہ صرف چل پھر سکتے ہیں بلکہ وہ اپنی اہلیہ کی مدد بھی کرتے ہیں۔ داؤد نے اپنی بہن کی شادی میں ناچ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور یہ بات واضح کر دی کہ مشکلات بہت ہیں لیکن انہیں برداشت اور صبر کرنا بہترین جواب ہے۔

ثناء کہتی ہیں کہ مصںوعی ٹانگ لگنے سے پہلے بھی مجھے داؤد پسند تھے اور اب بھی مجھے داؤد پسند ہیں۔ جبکہ وہ میرا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں۔ ثناء کہتی ہیں کہ کھانے کو لے کر چھوٹی موٹی نوک جھوک ہو جاتی ہے مگر ویسے یہ بہت اچھے ہیں۔ جبکہ داؤد کہتے ہیں کہ ثناء نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ رہی ہیں۔

حادثہ، ایک ٹرننگ پوائنٹ:

داؤد کا ایک حادثہ ہوا تھا، جس میں ان کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ کٹ گئی تھی، یہ حادثہ شادی سے پہلے پیش آیا تھا۔ جس کے بعد ثناء کے گھر والوں نے رشتہ سے انکار کر دیا اور شادی کے خلاف ہو گئے۔ لیکن ثناء بضد تھں کہ وہ داؤد ہی سے شادی کریں گی۔ ثناء نے اپنے گھر والوں کے خلاف جا کر داؤد سے شادی کی۔

ثناء کہتی ہیں کہ شادی کا فیصلہ میرا درست فیصلہ تھا۔ اور آج مجھے اپنے فیصلے پر خوشی ہو رہی ہے۔ داؤد کی ٹانگ لگنے کے بعد داؤد پُر امید ہیں کہ ان کے بازو بھی لگ جائیں گے، اگر کسی نے میری مدد کی۔ ثناء اس وقت ملازمت کر رہی ہیں اور گھر اور اپنے شوہر کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

ثںاء کہتی ہیں کہ داؤد سے شادی کے بعد سے میرے والدین نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے، اور نہ ہی والد نے کال نہیں کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US