پاکستان بھارت کا میچ اگرچہ روایتی میچ ہوتا ہے ہر ایک شخص اس میچ کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتا نظر آتا ہے، پاکستان کی آن لائن ٹیکسی سروس کریم جو کہ کھانے پینے کی چیزیں بھی ڈیلیور کرتی ہے، سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئی ہے۔
دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ کریم کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے میچ کے موقع پر ایک آفر دی گئی تھی،اس آفر کے مطابق اگر آج پاکستان بھارت سے یہ میچ جیت جاتا ہے تو آج کا کھانا کریم کی جانب سے دیا جائے گا۔
یعنی آج کے دن آرڈر کیا جانے والا کھانا کریم کی جانب سے مفت میں دیا جائے گا۔ کریم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر کیے گئے پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ اگر پاکستان آج جیت جاتا ہے، تو کھانا ہماری طرف سے۔
کریم ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین میں مقبول رہتا ہے۔ جبکہ کریم کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ کھانا مانگوں گے، تو فری دیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کریم کیا واقعی کھانا مفت میں دے گا۔
جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز بھی شئیر کی جا رہی ہیں
کریم کا ردعمل:
میچ جیتنے کے بعد کریم کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا شروع کے 500؟ نہیں۔ چونکہ جیت بہت بڑی ہے، اسی لیے بجٹ میٹر نہیں کرتا۔
رات 9 بجے تک جس جس نے آرڈر کیے تھے، ان کے پیسے ری فنڈ کیے جا رہے ہیں۔ کریم کے اس عمل نے ہر ایک کو کریم کا دیوانہ ضرور بنا دیا ہے۔