کسی نے رکھا اپنے بیٹے کا نام تو کہیں منایا گیا میچ جیتنے کا جشن ۔۔ گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کونسی 5 خبریں چھائی رہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ہر ہفتے کچھ نہ کچھ خاص و دلچسپ تصاویر، ویڈیوز اور میمز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اب ہم سوشل میڈیا کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ اس کے بغیر رہنا گوارا نہیں کرتے۔

وہیں Hamariweb.com کی جانب سے بھی ایک سلسلہ کافی عرصے سے چلا آرہا ہے جس میں گذشتہ ہفتے کی مخصوص اور وائرل خبریں جن میں تصاویر ویڈیوز اور دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں، صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

اس بار بھی ہم گذشتہ ہفتے کی زبردست وائرل خبریں لے کر حاضر ہوئے ہیں جو ہم آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہے ہیں۔

1- بختاور نے رکھا بیٹے کا نام

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بچے کا نام گزشتہ ہفتے رکھا ۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام 'میر حاکم' رکھا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے میر اور میرے دادا کی نسبت سے حاکم رکھا گیا ہے۔

2- ثنا اور داؤد

گذشتہ ہفتہ ثنا اور داؤد کے چرچے بھی بھرپور رہے۔ جب ان سے متعلق خبر سامنے آئی تو صارفین کو بہت خوشی ہوئی۔گذشتہ ہفتے یہ خبر وائرل ہوئی کہ داؤد کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے جس سے وہ چل پھر سکتے ہیں۔ مصنوعی ٹانگ لگا کر داؤد نہ صرف چل پھر سکتے ہیں بلکہ وہ اپنی اہلیہ کی مدد بھی کرتے ہیں۔ داؤد نے اپنی بہن کی شادی میں ناچ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور یہ بات واضح کر دی کہ مشکلات بہت ہیں لیکن انہیں برداشت اور صبر کرنا بہترین جواب ہے۔

3- فیروز خان کی طرح یہ شخص بھی مزار گیا

شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے متاثر ہوکر ایک شخص اپنی محبت حاصل کرنے کی غرض سے مزار پر جا کر بیٹھ گیا جس کی تصاویر گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔

4- سموسے بیچنے والا بچہ اسکول جانے لگا

چند ماہ قبل ایک بچہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ باہر لوگوں کو سموسے بیچ رہا ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ سموسے فروخت کرنے والل بچہ زاہد اب اسکول جانے لگا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر سموسہ بیچنے والا بچہ زاہد جس کی دو سال قبل ویڈیو وائرل ہوئی تھی، آج وہ کام کر رہا ہے جس کا وہ حق رکھتا ہے۔

5- پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک طرفہ جیت

گذشتہ ہفتے یعنی اتوار کو ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہواجس کا نتیجہ پاکستان کے حق میں آیا۔ شاہین شاہ کی عمدہ باؤلنگ اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی اعلیٰ بلے بازی نے میچ پاکستان کے نام کر دیا۔ آج بھی بھارت میں سوگ کا سماء ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts