نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کے احکامات دینے کے بعد اب سپریم کورٹ نے اس کو کنٹرولڈ بلاسٹ سے گرانے کا حتمی اعلان کردیا۔
عدالت نے یہ حکم اس لئے دیا ہے کہ بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسانوں کو کوئی نقصان نہ ہو اور بحفاظت یہ کام انجام دے دیا جائے۔
عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے تمام رقم رہائشیوں کو واپس دلوائیں گے۔
ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک
بلڈنگ
خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اور ساتھ ہی یہ تنبیہہ بھی کی تھی کہ اگر نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔