انڈے میں اسپرائیٹ ملانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کا ایسا حیرت انگیز کمال جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

ہمیشہ کی طرح آج پھر ہم لے کر آئے ہیں اپنے قارئین کے لئے ایک ایسی معلومات جو نہ صرف آپ کے پیسے بچائے گی بلکہ آپ کا ایک بڑا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

جی ہاں! آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسا گھریلو ٹوٹکہ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنا ہوگا، کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈے میں اسپرائیٹ ملانے سے کیا ہوتا ہے؟ نہیں جانتے ہوں گے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

انڈے میں اسپرائیٹ ملانے سے کیا ہوتا ہے؟

بس آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک انڈا ایک پیالی میں توڑنا ہے اس میں 50 یا 60 والی آدھی اسپرائیٹ ملانی ہے اور اس کو اچھی طرح پھینٹ لینا ہے، اب اسے اپنے سر میں اچھی طرح لگائیں اور جڑوں سے سروں تک بالوں کو اچھی طرح اس مکسچر سے لپیٹ کر بالوں کو آدھے گھنٹے کے لئے یوں ہی چھوڑ دیں۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کرنے سے کیا ہوگا، چلیں اس کا فائدہ بھی بتا دیتے ہیں مگر یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ایسا کرنے سے کیا ہوگا؟

دوستوں انڈے اور اسپرائیٹ کو سر میں اور پورے بالوں میں اچھی طرح لگانے سے آپ کے سر سے خشکی کا ناموں نشان مٹ جائے گا، کیونکہ سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور اس موسم میں کئی لوگوں کے سر میں بےتحاشہ خشکی رہتی ہے جس کے لئے وہ کئی پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا۔

تو اس بار یہ ٹوٹکہ آزما کر دیکھیں نہ صرف بالوں سے خشکی کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ بال چمکدار، لچکدار اور سِلکی بھی ہو جائیں گے۔

تو کیسی لگی آپ کو ہماری بتائی ہوئی یہ معلومات، ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کرنے کے لئے ابھی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US