کرکٹ کا موقع ہو اور وہ بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہو تو سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔ ہم پاکستانی تو ویسے بھی پنسنے ہنسانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تو بھلا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ اتنا اہم میچ ہوتا اور میمز نہ بنتے۔
بابو بھیا مجھے چکر آرہے ہیں
اسٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ کرتے اکشے کمار کی اس وقت ہوائیاں اڑنے لگیں جب بھارت کے ہاتھ سے میچ جاتا نظر آیا۔ اکشے کے چہرے کی اڑی رنگت کو دیکھ کر پاکستانیوں نے جھٹ میم بنا لیا۔
کتنے آدمی تھے؟
مشہور زمانہ فلم شعلے میں گبر سنگھ کا ڈائیلاگ “کتنے آدمی تھے“ تو آپ سب کو یاد ہی ہوگا۔ بھارتی طیارے سے لڑائی ہو یا پوری کرکٹ ٹیم سے، صرف دو پاکستانی بھی کافی ہوتے ہیں
جس طرح ہارے ہیں دل ٹوٹ گیا۔۔۔
دیکھو مت سہا نہیں جائے گا
وہ بھارتی جن سے ٹی وی ہی نہیں دیکھا گیا