تصویری پہیلیوں کو حل کرنے کا اپنا ہی ایک الگ لُطف ہوتا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ کہ انٹرنیٹ پر تصویری پہیلیاں آئے روز شئیر ہوتی رہتی ہیں جن پر صارفین اپنے دلچسپ جوابات سے آگاہ کرتے ہیں۔
صارفین کی دلچسپی کے باعث تصویری پہیلیوں کو حل کرنے کا سلسلہ Hamariweb.com کی جانب سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھاجو آج بھی جاری و ساری ہے۔
آج بھی ہم اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ تصویری پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کا جواب تیز آنکھوں اور دماغ والے افراد ہی دے سکیں گے۔
اب اوپر موجود تصویر میں 4 ڈاکٹرز نظر آرہے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے ایک ڈاکٹر نقلی ہے جس کو آپ لوگوں نے تلاش کرنا ہے۔
تو غور سے دیکھیے، دماغ لڑایئے اور آنکھیں دوڑایئے کہ مذکورہ تصویر میں کونسا ایک شخص ڈاکٹر کے بھیس میں موجود ہے۔
اگر آپ لوگ اس تصویری پہیلی جواب تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں تو چلیئے ہم آپ کو اس آسان سی پہیلی کا جواب بتا دیتے ہیں۔
تصویر میں موجود ان چاروں میں سے وہ ڈاکٹر نقلی ہے جس کے ہاتھ میں بریف کیس موجود ہے۔ کیونکہ وہ آدمی جو بریف کیس تھاما ہوا ہے اس پر 'کراس سائن' بنا ہوا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز، اسپتالوں اور ایمبیلینس میں پلس (+) سائن بنا ہوتا ہے۔
آپ کو کیا لگتا ہے؟ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور جواب آرہا ہے تو ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کے ذریعے جواب بتا سکتے ہیں۔