پاکستان کی جیت کا جشن صرف پاکستان اور دبئی میں ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی اسٹاف کو ریسپونڈنٹ طارق نقاش کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں کشمیری شہریوں کو آتش بازی کرتے اور پاکستان کی فتح کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر آںے کے بعد تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سری نگر کے شہری جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے بھی سنائی دے رہے ہیں۔
خیال رہے گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کو دبئی کے گراؤنڈ میں دس وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھرپور طریقے سے جشن منایا گیا۔ جبکہ بھارت میں ہر طرف سوگ کا سماں رہا۔