چمچ اور کانٹے سے زپ بھی صحیح ہوسکتی ہے۔۔۔ عام استعمال کی ایسی چیزیں جن سے ہم دوسرے فائدے بھی اٹھا سکتے ہیں

image

فرض کریں آپ کو پیچ کس فوری طور پر استعمال کرنا ہے لیکن یہ کیا؟ آپ کے پیچ کس پر تو زنگ لگ چکا ہے۔ اب فوری طور پر آپ نہ بازار جاکر نیا پیچ کس لاسکتے ہیں نا ہی زنگ کو رگڑ کر صاف کرنے کا وقت ہے۔ لیکن ٹہریے! ://hamariweb.co/کے پاس آپ کو اس مشکل سے نکالنے کا آسان طریقہ موجود ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو عام استعمال کی ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا جس سے آپ اپنی کئی پریشانیں دور کرسکتے ہیں۔

دیوار سے بچوں کی ڈرائینگ صاف کریں

اگر آپ کے بچے کے ہاتھوں نے رنگ برنگی پینسل پکڑنا ابھی ابھی سیکھا ہے تو بہت ممکن ہے کہ وہ گھر کی دیواروں کو الٹی سیدھی لکیروں سے بھر دے۔ لیکن دیوار کی یہ حالت دیکھ کر آپ گھبرائیں نہیں بلکہ مایونیز کو نرم کپڑے پر لگا کر اس سے دیوار صاف کریں۔ مایونیز رنگوں کے موم کو توڑ دے گا۔ پھر کپڑے کو صاف پانی میں ڈبو کر مایونیز بھی صاف کرلیں۔ یہ طریقہ پہلے دیوار کے کسی چھوٹے حصے پر آزما لیں تاکہ یہ یقین ہوجائے کہ مایونیز کا داغ دیوار پر تو نہیں لگ رہا۔ اس سلسلے میں گارلک مایونیز بہترین ہے۔

پیچ کس سے زنگ اس طریقے سے دور کریں

پیچ کس اور لوہے کے اوزاروں سے زنگ صاف کرنے کے لئے ایک کچا آلو لیں اور دو حصوں میں کاٹ لیں۔ اب ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا اور برتن دھونے کے صابن کا پانی ملا لیں۔ کٹے ہوئے آلو کو اس ملغوبے میں ڈبوئیں اور اوزاروں پر ملیں۔

خراب ذپ کو ٹھیک کریں

جس طرح اس تصویر میں دکھا گیا ہے اگر زپ خرا ہوجائے تو اسے کانٹے کی بیچ والی نوک میں پھنسا کر آہستہ سے کھینچیں۔ زپ بالکل رواں ہوجائے گی۔ بس یہ دھیان دکھیے کہ زپ ٹوٹی ہوئی نہ ہو

پسینے کی بو

اکثر لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ آنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہانے اور پرفیوم استعمال کرنے کے بعد بھی انھیں پسینے کی بو محسوس ہوتی رہتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جسم کے جس حصے سے پسینہ زیادہ خارج ہوتا ہے وہاں ٹشو پیپر پر لیموں کا رس یا سفید سرکہ لگا کر براہِ راست ملیں۔ اس سے نہ صرف پسینے کی بو نہیں آئے گی بلکہ یہ جراثیم کش بھی ہے۔

منٹوں میں سونے کا آسان طریقہ

اگر آپ رات کو نیند کا انتظار کرتے کرتے کروٹیں بدل کر تھک جاتے ہیں تو یہ طریقہ استعمال کریں۔ سب سے پہلے اپنے چہرے کے عضلاء کو ڈھیلا چھوڑ دیں خاص طور پر ہونٹوں کو۔ اس کے بعد اپنے کندھوں اور ہاتھوں کو مکمل طور پر ڈھیلا چوڑ دیں۔ اب گہری سانس لیں اور مرحلہ وار پورے جسم کو پرسکون کریں۔ اس کے بعد کوئی خوشگوار منظر تصور میں لائیں اور کچھ نہ سوچیں دماغ پر بوجھ نہ ڈالیں۔ چند سیکنڈز میں آپ کو نیند آجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US