پاکستان کی جیت پر پاک فوج کے جوانوں نے کس طرح جشن منایا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ٹی 20 میں پہلی بار فتح کا جشن جہاں پورے ملک نے منایا وہیں پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان کی جیت کو بھرپور انداز سے سیلیبریٹ کیا۔

سوشل میڈیا پر فوجی اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس فوجی افسران اور جوانوں کو قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن مناتے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بابر اعظم نے آخری رن لیاتو پاک فوج کے جوانوں خوشی سے نہال ہوئے اور ہال میں موجود فوجی اہلکار کھڑے ہوگئے اور جھومنے لگے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تاریخی شکست دی تھی اور 10 وکٹوں سے ہرا کر کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US