“میری تیسری بیٹی بھی 25 اگست کو ہی پیدا ہوگی“
یہ بات اتنے یقین سے کہنے والی حاملہ خاتون کرسٹین لیمرٹ ہیں۔ لیمرٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتی ہیں اور حیرت کن بات یہ ہے کہ انھوں نے اب تک جتنے بھی بچے جنم دیے وہ سب ایک ہی تاریخ یعنی 25 اگست کو دیے۔ کرسٹین لیمرٹ تین بیٹیوں کی ماں ہیں اور ان کی تینوں بیٹیاں تین سال کے وقفے سے پیدا ہوئیں۔ بڑی بیٹی2015 پر ٹھیک تین سال بعد2018 کو 25 اگست کے دن دوسری بیٹی کا جنم ہوا اور اس کے تین سال بعد اسی تاریخ کو تیسری بیٹی کا۔ ہے نا حیران کن بات؟
شوہر کو یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے
کرسٹین کے ڈاکٹر جب انھیں ولادت کی تاریخ کے بارے میں بتا رہے تھے تک وہ اپنے شوہر نک کے ساتھ تھیں۔ اور کرسٹین نے کہا تھا کہ ان کی تیسری بیٹی بھی اسی تاریخ کو پیدا ہوگی جس میں پہلی دو بیٹیاں ہوئی تھیں۔ ان کے شوہر نک نے ان سے کہا تھا کہ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا لیکن بعد میں جب ایسا ہوگیا تو ان کا پورا خاندان بہت خوش ہے۔
بیٹیاں ایک ہی دن سالگراہ مناتی ہیں
ان کی بیٹیاں بھی ایک ہی تاریخ کو اپنی سالگراہیں منا کر بہت خوش ہوتی ہیں۔ کرسٹین کہتی ہیں وہ الگ الگ سالگرہ کے کیک خریدتی ہیں تاکہ سب اپنی موم بتی کو خود بجھائیں‘ اور یہ کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سب کے لیے دن خاص ہو اس بات کے باوجود کہ تینوں بیٹیاں ایک ہی تاریخ کو سالگرہ مناتی ہیں۔ یہ بہت خاص بات ہے“