شادی کے بعد تحفے تو ملتے ہیں لیکن اگر کسی کا شوہر یا بیوی امیر اور مشہور بھی ہوں تو تحفہ بھی خاص نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان مشہور شوہروں کے بارے میں بتائیں گے جنھوں نے اپنی بیویوں کو قیمتی تحفے دے کر ان کے دل جیت لیے۔
پیسے نہیں تھے تو ریما نے مدد کی
ریمبو اور ان کی بیوی صاحبہ کی شادی کو کافی سال گزر چکے ہیں۔ ان کی شادی تب ہوئی تھی جب ریمبو کے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے لیکن وہ اپنی ہونے والی بیوی کو شادی پر ایک گھر تحفے میں دینا چاہتے تھے۔ ایک انٹرویو میں ریمبو نے بتایا کہ اس موقع پر ان کی مدد ان کی دوست اور کولیگ ریما نے کی تھی۔
بیوی کو اسپورٹس کا شوق تھا اس لئے
عاطف اسلم کی بیگم سارہ بھروانا نا صرف بے انتہا خوبصورت ہیں بلکہ ان سے بے حد پیار بھی کرتی ہیں۔ شادی سے پہلے جب سارا کالج اسٹوڈنٹ تھیں تو انھیں اسپورٹس میں کافی دلچسپی تھی اور وہ اس میں حصے بھی لیتی رہتی تھیں۔ جب عاطف کو اپنی ہونے والی دلہن کے شوق کا پتا چلا تو انھوں نے شادی کے تحفے میں سارہ کو اسپورٹس کار ہی دے دی۔
گووندا
بھارتی اداکار ویسے تو اکثر اپنی غربت اور بالی ووڈ کے رویے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں لیکن حال ہی میں انھوں نے اپنی بیوی کو برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو چھوٹا سا تحفہ کہہ کر دی ہے۔
ریما خان
ریما خان ماضی میں پاکستان کی ٹاپ کی اداکارہ تھیں اور اب ایک مشہور اور قابل سرجن ڈاکٹر شہاب الدین کی بیگم ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی اپنی بیگم کو شادی پر بی ایم ڈبلیو ٧ تحفے میں دی جب کہ ریما کے سسرال والوں نے انھیں ایک شاندار لگژری بنگلہ دیا۔
تیس لاکھ کا ہار
عائشہ خان نے بھی اپنے عروج کے دنوں میں ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر میجر عقباہ سے شادی کرلی۔ شادی کے دن عائشہ نے جو نیکلس پہنا ہے اس کی قیمت 30 لاکھ ہے اور یہ ہار انھیں ان کے سسرال سے تحفے میں ملا تھا۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑہ خود تو بالی وڈ اسٹار ہیں ہی لیکن ان کے شوہر نک بھی مشہور گلوکار ہیں۔ نک نے پریانکا کو ایک موقع پر لمبورگنی کار تحفے میں دی جس کی قیمت تقریباً 5 کروڑ ہے۔