کیا آپ اس تصویر میں ' چھتری' تلاش کر سکتے ہیں؟ صرف تیز ترین آنکھوں والے افراد ہی کم وقت میں چھتری ڈھونڈ پائیں گے

image

تصویری پہیلیاں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوتی ہیں جن میں صارفین جواب تلاش کرنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے اکثر ایسی تصاویر شئیر کی جاتی ہیں جن میں کسی پوشیدہ شے کو تلاش کرنا ہوتا ہے، جو صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنتی ہیں۔

آج ہم ایک اور دلچسپ تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جن میں آپ کو چھپی ہوئی چیز تلاش کرنی ہے۔

اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیے اور بتایئے کہ اس میں چھتری کہاں موجود ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریسٹورینٹ میں لوگ بیٹھے ہیں اور ٹیبل پر چائے پی رہے ہیں۔ جبکہ عقب میں کاؤنٹر کی طرف بھی لوگ موجود ہیں۔

لیکن آپ نے اس تصویر میں 'چھتری' تلاش کرنی ہے، تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں ہر طرف آنکھیں گھمائیں اور جواب بتائیں۔

کیا آپ تصویر میں چھتری تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اگر نہیں تو نیچے تصویر میں جواب آپ دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US