بچے ایک ایسی نعمت ہیں جو کہ ہر ایک کو اچھے لگتے ہیں کہ لیکن کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جن میں نومولود بچے ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے کہ وہ بوڑھے ہوں۔ ان کی جلد بھی ایسی معلوم ہو رہی ہوتی ہے جیسے کہ وہ بوڑھے ہوں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایسی ہی کچھ تصاویر آپ کے لیے لائی ہے جس میں آپ کچھ ایسے نومولود بچوں کی تصاویر دکھائیں گے جو کہ گویا بوڑھے ہوں۔
سب سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں اس بچے کے بارے میں جو کہ رو رہا ہے۔ زیر نظر تصویر میں نومولود بچہ رو رہا ہے جو کہ بزرگ شخص کی شکل سے مماثلت رکھ رہا ہے۔ اس نومولود کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
اس تصویر میں والد اور نومولود کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ والد کے سینے پر لیٹا سو رہا ہے۔ لیکن نومولود کے نین نقش اور لمبی ناک اسے دیگر بچوں میں منفرد بنا رہی ہے۔
اس تصویر میں اگرچہ نومولود کا چہرہ کافی چھوٹا ہے مگر نومولود کے ماتھے پر لکیریں اسے ایک الگ ہی بچہ کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
یہ تصویر دیکھ کر ہو سکتا ہے آپ کو حیرت ہو، اور عین ممکن ہے بہت سے یہ بھی کہیں کہ یہ تصویر فیک ہے۔ مگر ران پراجیکٹ نامی ویب سائٹ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی جس میں ویب سائٹ کا کہنا ہے اس معصوم ننھی پری کے سر پر بالوں کی افزائش کا عمل ابھی جاری ہے۔ تاہم اگر یہ تصویر سچ مچ کی ہے تو یہ ننھی پری ایک منفرد نومولود بچی ہے۔
یہ تصویر بھی ایسی ہے جس میں ایک نومولود بچی کسی کو حیرت سے تک رہی ہے۔
لیکن اس نومولود کی خاص بات یہ ہے کہ موٹے موٹے کلے اس ننھی پری کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ ننھی پری بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔
اس تصویر میں نومولود شاید اپنی دادا دادی کی پرچھائی ہے جو کہ اب پوتے میں جھلک رہی ہے۔
جبکہ اس تصویر میں موجود نومولود سب کی توجہ اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے اپنی طرف پا رہا ہے۔ اگرچہ سر کے سامنے والے حصہ پر بالوں کی کمی ہے مگر سر کے دیگر حصہ پر موجود بال اسے منفرد بچہ بنا رہے ہیں۔