کہیں لگے 'سیکیورٹی' کے نعرے تو کسی نے چلائے طنز کے تیر۔۔ نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل ہوگئیں

image

بھارت کے بعد اب نیوزی لینڈ کو بھی پاکستانی ٹیم نے شکست دے دی۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان نے سیکیورٹی کا جواز بنا کر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کرارا جواب دے دیا اور انہیں یہ بتایا دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بالکل پرفیکٹ ہے تو بالکل غلط نہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے مواقع اور سنہرے ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ اب سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور صارفین کے دلچسپ و تنقیدی تبصروں سے پورا سوشل میڈیا گونج اٹھا ہے۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد وائرل ہونے والی منفرد میمز اور ویڈیوز پر۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں شائققین کے سیکیورٹی کے نعروں کی ویڈیو وائرل۔

معین نامی صارف نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کیا اب محفوظ محسوس کر رہے ہو۔

حماد نامی صارف نے شعیب ملک اور آصف علی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس بار کتنے تھے، اس بار بھی 2 تھے۔

ایک اور صارف تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ' یہ پرفیکٹ ہے'۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US