دنیا میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، جن پر یقین کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے، لیکن کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی کہانی کا حصہ ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے، جس میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح جاپان کی شہزادی نے ایک عام شہری سے محبت کی اور پسند کی شادی کی، لیکن اس شادی میں کئی رکاوٹیں بھی آئیں۔
جاپان کے شاہی خاندان کی چہیتی شہزادی ماکو کا شمار شاہی خاندان کی خوبصورت شہزادیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن ماکو اس وقت مخالفت سے دوچار ہو گئیں جب وہ ایک عام شہری سے محبت کر بیٹھیں۔
ماکو کو جاپانی شہری کائی سے محبت ہو گئی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ دونوں نے شادی بھی کر لی۔ لیکن ہر کہانی کا اختتام خوشی سے ہو، کیسے ممکن ہے۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
جاپان کے ایک سماجی طبقے اور شاہی خاندان کے کچھ افراد نے یہ کہہ کر شادی کو توڑنے کا کہا کہ کائی کی والدہ رقم کے تنازعات میں ملوث رہی ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ ایسا خون شاہی خاندان میں شامل نہیں ہونا چاہیے جو کسی بھی طرح متنازع ہو۔
یہی وجہ ہے کہ ماکو نے اپنے آپ کو شاہی خاندان سے الگ کر کیا۔ ماکو اب سابقہ شہزادی ہیں اور اب وہ کائی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔
ماکو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ان تمام لوگوں کے تحفظات کا علم ہے اور ان لوگوں کی بھی شکر گزار ہوں جو میرے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
جبکہ کائی کا کہنا تھا کہ میں ماکو سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ آپ زندگی میں ایک ہی بار آتے ہو، تو کیوں نا یہ زندگی میں اپنے پیارے کے ساتھ گزاری جائے۔
سابقہ شہزادی ماکو اور کائی اب جاپان کو چھوڑنے کا فیصلہ رکھتے ہیں۔ جبکہ جوڑا نیو یارک میں اپنی زندگی کی شروعات کے لیے پر امید ہے۔