میں بیوی کی سالگرہ بھول گیا تو میچ کے دوران ثانیہ نے انتظام کیا اور پھر۔۔۔ پاکستانی کرکٹرز کی بیویاں دبئی میں میچ کے دوران کس طرح ایک ساتھ وقت گزار رہی ہیں؟

image

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ٹیم گرین نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی بہترین کارکردگی سے ہرا دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک لگاتار دو میچز جیتنے اور خصوصاً بھارت کے چھکے چھڑا دینے پر پاکستانی قوم ٹیم گرین سے اتنی خوش ہے کہ پچھلے تمام میچز ہارنے کو بھول کر کرکٹرز کو اپنا ہیرو مان رہی ہے۔ جہاں پوری قوم خوشی میں مگن ہے وہیں ہمارے کرکٹرز بھی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہیں۔

حسن علی اور شعیب ملک اپنی بیگمات کے ساتھ

حسن علی نے بھی شعیب ملک کی طرح ایک انڈین خاتون سامعہ آرزو سے شادی کی۔ اب یہ دونوں جوڑے اکثر ساتھ نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ میچ جیتنے کی خوشی میں بھی یہ دونوں جوڑے ساتھ خوشیاں مناتے نظر آئے۔

ثانیہ مرزا نے بچا لیا

محمد حفیظ کی بیگم کی سالگراہ بھی میچ کے دوران ہی ہوگئی جسے محمد حفیظ بالکل بھول چکے تھے لیکن بھلا ہو ثانیہ مرزا کا جنھوں نے ایک چھوٹی لیکن شاندار سی پارٹی ارینج کرکے محمد حفیظ کی بھابھی ہونے کا حق ادا کردیا

کرکٹرز اور ان کی بیگمات خوشیاں مناتے ہوئے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US