شعیب اختر کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر جہاں سارا ملک نعمان نیاز سے ناراض ہے وہیں حکومتی وزراء نے بھی اس معاملے کا سخت سے نوٹس لیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے وزیر اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے پی ٹی پر پیش آنے والے واقعے کے بعد فوراً شعیب اختر کے گھر جا کر ان سے ساری صورتحال معلوم کی اور واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ کسیی بھی صورت میں ان کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی شعیب اختر نے ہمیشہ ملک و قوم کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔
علی محمد خان نے شعیب اختر کے گھر جا کر ان کے ساتھ ایک تصویر لی جسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔ اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ قومی ہیرو کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہم سب ان کے ساتھ ہیں“