دولہا کو کندھے پر بیٹھا کر بارات لے جانی پڑی ۔۔ جہلم میں دھرنے کے دوران سڑک پر انوکھی بارات کے مناظر

image

شادی تو آج ہی کروں گا چاہے سر کے بل بارات کے جانی پڑے، جہلم میں احتجاجی مظاہرین کے دھرنے کے دوران انوکھی بارات سڑک پر نکل آئی، راستہ نہ ملا تو دولہا کے دوستوں نے اُسے کندھوں پر ہی اُٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سادھوکی میں ہونے والے کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے راستے بند ہونے کی وجہ سے سادھوکی کے رہائشی دولہا نے دُلہن لانے کی ٹھان لی، راستے بند ملے تو دوستوں کے کندھوں پر سوار ہو کر دُلہن لانے کے لئے روزانہ ہو گیا۔

یہ واقع تب پیش آیا جب سادھوکی کا رہائشی دولہا بن کر باراتیوں کے ہمراہ اپنی دُلہن لانے کے لئے نکلا تو باہر راستے بند ملے اور کنٹینرز نے بارات کا استقبال کیا جس کے بعد باراتیوں اور دولہا نے گاڑیاں وہی کھڑی کر کے پیدل جانے کا فیصلہ کیا اور دوستوں نے اپنے کندھوں پر دولہا کو بیٹھا لیا۔

پیدل ہی طویل سفر اختیار کرنے کے بعد دولہا باراتیوں کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا اور دلہن کو بھی پیدل ہی رخصت کر کے لے گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں جمال نامی اس شخص کا کہنا تھا کہ ہماری بارات سادھوکی پر پہنچی تھی کہ اچانک جہلم کے پل کو بند کردیا گیا، ہمیں مجبوراً گاڑیاں کھڑی کرکے پیدل سفر کرنا پڑا دولہا کا مزید کہنا تھا کہ بارات نے مقررہ وقت پر پہنچنا تھا اس لیے سڑک کھلنےکا انتظار نہیں کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US