نسلہ ٹاور کے بعد کراچی کی ایک اور اہم بلڈنگ گرانے کا حکم ۔۔ سپریم کورٹ کے حکم کی کیا وجوہات ہیں؟

image

نسلہ ٹاور گرانے کے احکامات کے بعد سپریم کورٹ کا ایک اور بلڈنگ گرانے کا حکم جا ری ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بعد ' تیجوری ہائٹس' کو بھی گرانے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عمارت بھی فارغ ہوگئی ہے اور غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تیجوری ہائٹس کی اراضی منتقلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس جاری کیے کہ تیجوری ہائٹس بلڈنگ بھی فارغ ہوگئی ہے، سرکاری محکموں میں ٹائٹل تبدیل ہوا ہوگا مگر قانون کے برعکس ہوا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے سماعت میں کہا کہ سرکاری محکموں پر دعویٰ کریں وہ آپ کی مرضی، واضح ہوگیا یہ جائیداد آپ کی نہیں، اراضی ریلوے کی ہے یا نہیں یہ فی الحال طے نہیں کیا گیا، زمین کی منتقلی کا طریقہ کار ہی غلط انداز سے اختیار کیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ اراضی ایک سروے نمبرسے دوسرے سروے نمبر میں کس طرح منتقل ہوئی، سروے نمبر 190 سے اراضی سروئے نمبر 188 میں غیر قانونی منتقل ہوئی؟ اراضی منتقلی کاجو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ قانون کے لحاظ سے ایک جرم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US