بالی وُڈ کے کنگ خان کے چرچے تو دنیا بھر میں ہی ہیں اور آج کل ان کے بیٹے پر لگے الزامات کی وجہ سے شاہ رُخ خان سمیت آریان خان بھی سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اتنے مشہور اور مداحوں کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے شاہ رخ کے ساتھ ہر وقت باڈی موجود ہوتا ہے، مگر کیا آپ نے کنگ خان کے ساتھ موجود گبرو جوان باڈی گارڈ پر غور کیا ہے، دِکھنے میں یہ کسی آرمی مین سے کم نہیں۔
<
شاہ رُخ خان کے باڈی گارڈ
شاہ رُخ کے ساتھ ہر وقت ہر جگہ موجود اس باڈی گارڈ کا نام روی سنگھ ہے کنگ خان چاہے عدالت جائیں، شوٹنگ پر جائیں جیل جائیں یا کہیں بھی گھومنے روی سنگھ ہر وقت ان کے ساتھ سائے کی طرح موجود ہوتا ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آخر اتنے بڑے والی وڈ اسٹار کی سیکیورٹی کا کام سرانجام دینے والے اس گارڈ کی تنخواہ کتنی ہو سکتی ہے، کیا آپ کچھ اندازہ لگا سکتے ہیں؟
نہیں! تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں شاہ رُخ خان کے باڈی گارڈ کی اصل تنخواہ جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
شاہ رُخ خان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اتنی اہم ذمہ داری نبھانے والے روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے بھارتی روپے ہے۔