پرندے جہازوں سے ٹکرانے لگے۔۔۔ لاہور میں پرندوں کے جہاز سے زیادہ ٹکرانے کی اہم وجہ کیا ہے؟ ماہرین کا انکشاف

image

آپ نے جہاز سے اکثر پرنے ٹکرانے کی خبر سنی ہوگی جو جہاز کو معمولی نوعیت کا نقصان پہنچانے کے علاوہ بڑا نقصان بھی پہنچاتی ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں پرندے جہاز سے ٹکراتے رہتے ہیں۔ کراچی میں اب تک 8 مرتہ جبکہ اسلام آباد میں 13، سکھر میں 4 اور گلگت میں3 اور کوئٹہ اور ملتان میں ایک ایک واقعات پیش آچکے ہیں۔ اگر پاکستان کے علاوہ بات کی جائے تو شارجہ اور ریاض میں بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

کھلا کھانا، گوشت اور کچرا

سول ایوی ایشن کے مطابق ان حادثات کی وجہ لوگوں کا کھلے عام گوشت، کھانا وغیرہ پھینکنا ہے۔ شادی پالز کے سامنے بچا ہوا کھانا اور صدقے کا گوشت کھلے آسمان کے نیچے رکھنے سے بھی پرندے ان کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور تیزی سے کھانے کی جانب لپکتے جہاز سے ٹکرا جاتے ہیں۔ ائیر پورٹ اور ہوائی اڈوں کے قریب پرندوں کی آبادی بڑھنا خطرناک ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ائیر پورٹ کے قریب رہنے والے اس عمل سے گریز کریں اس کے علاوہ شہری انتظامیہ آلائشیں اور کچرے کے ٍ ڈھیر کو ٹھکانہ لگانے کے لئے کوئی بہتر حکمت عملی تیار کرے۔

لاہور میں سب سے زیادہ واقعات

لاہور میں جہاز ٹکرانے کے 21 واقعات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ لاہور شہر میں ائیر پورٹ کے قریب گوشت اور شادی بیاہ کے کھانوں کا کھلا رکھا جانا ہے۔ دنیا بھر میں ائیر پورٹ کے قریب مختلف سیکوریٹی وجوہات کی وجہ سے آبادی کم سے کم رکھی جاتی ہے۔

پرندہ ٹکرانے سے کیا خطرات ہوسکتے ہیں؟

معمولی نوعیت کے نقصانات کے علاوہ جہاز کا انجن خراب ہوسکتا ہے اور جہاز کریش بھی ہوسکتا ہے۔ دراصل پرندہ کافی تیزی میں جہاز سے ٹکراتا ہے جس کے لئے جہاز تیار نہیں ہوتا اور دونوں کی تیز رفتاری بعض اوقات حادثے کی وجہ بنتی ہے۔ ایسے میں پرندے کی موت یقینی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US