کیا اس بار ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہو پائیں گے؟

image

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد کی جانب مارچ جاری ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سماء نیوز کی خبر کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ رات کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو جیل سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

جبکہ سربراہ سعد رضوی سے رات 3 بجے اہم ملاقات بھی کی گئی تھی۔ جبکہ خبر کے مطابق سعد رضوی کو جلد رہائی دی جاسکتی ہے۔ جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم سے پنجاب اور اسلام آباد میں مذکرات کیے جارہے ہیں۔ تاہم سماء کے نمائندے کا کہنا ہے تحریک لبیک کی جانب سے مذاکرات میں جو شرائط رکھی جاری ہیں وہ حکومت کیلئے ناقابلِ قبول ہے۔

اس کے علاوہ کالعدم تحریک لبیک کا مارچ اسلام آباد کی طرف جاری ہے۔ تاہم مارچ کو وزیر آباد کے مقام پر روکنے کیلئے فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جیسے حکومت نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US