پاکستان سے ٹاکرا، افغان باؤلر راشد خان نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

image

آج ورلڈ ٹی20 کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا میچ افغانستان سے کھیلے گی۔ جبکہ اس اہم میچ سے قبل افغانستان کے بولر راشد خان کا مداحوں کے نام اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے بولر راشد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان کے کیخلاف ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ البتہ شائقین کرکٹ، میچ کو ایک کھیل ہی سمجھیں۔

انہوں نے 2019 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہونے والے نہ خوش گوار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کی جانب جو کچھ ہوا امید ہے اس بار ایسے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔ کرکٹر راشد نے کہا کہ کرکٹ دو قوموں قریب لانے میں مدد کرتا ہے، اور جو ٹیم گراؤنڈ میں بہتر کھیل پیش کرے گی وہ فتحیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ جون 2019 میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد دونوں ملکوں کے شائقین آپس میں الجھ گئے تھے۔ جبکہ افغان شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں پاکستانی فینز پر پانی کی بوتلیں مارنا شروع کردیں تھی۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستان کے خلاف نازیبا جملے اور، پاکستانی شائقین پر حملے کرنے والوں کی، کوریج کرنے والے پاکستانی صحافی پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔

تاہم میچ سے قبل افغان بولر راشد خان کے اس بیان کو کرکٹ شائقین کے جانب سے سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا میچ آج جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US