نہیں میں اُن کی بہن ہوں ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹی کی اسٹیڈیم سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہوتی ہے اب چاہے تو کوئی نئی ویڈیو ہو یا پُرانی، ایسی ہی بوم بوم آفریدی کی بیٹی کی بھی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی یعنی شاہین آفریدی کی منگیتر اور ہونے والی دُلہن کو مزاحیہ انداز میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گراؤنڈ میں موجود ویڈیو بنانے والی ایک بچی شاہد آفریدی کی بیٹی سے پوچھتی ہے کہ '' کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟'' جس پر وہ مزاحیہ انداز میں جواب دیتی ہیں کہ '' نہیں میں ان کی بہن ہوں'' اور ہنس پڑتی ہیں پھر تصحیح کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ''ہاں میں بیٹی ہوں ان کی''۔

اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹیاں، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر اس ویڈٰیو کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے بھرپور شئیر بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کے گھر والوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کے لئے رشتہ بھیجا گیا تھا جس کے بعد ان دونوں کی منگنی بھی ہوئی تاہم شادی کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US