ان کا دماغ چل گیا ہے یہ لوگ ہوتے کون ہیں۔۔۔ نعمان نیاز کو شو سے نکالنے کے بعد شعیب اختر نے کیا کہا؟

image

“یہ کافی مضحکہ خیز ہے۔ کیا پی ٹی وی کا دماغ چل گیا ہے؟ میں نے بائیس کروڑ پاکستانیوں اور پوری دنیا کے سامنے استعفیٰ دیا ہے۔ پی ٹی وی ہوتا کون ہے مجھے آف ائیر کرنے والا؟

یہ الفاظ شیعب اختر نے اپنی نئی ٹوئٹ میں لکھے ہیں۔ جہاں تک نعمان نیاز اور اور شعیب اختر والے معاملے کی بات ہے وہ تو پوری قوم کے سامنے عیاں ہے۔ پی ٹی وی نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق “جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہو جاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔‘

شعیب اختر کے استعفے پر پی ٹی وی نے معاہدہ یاد دلا دیا

شعیب اختر کے شدید ردِ عمل کے بعد پی ٹی وی نے دوبارہ نعمان نیاز اور شعیب اختر کو آف ائیر کرنے وضاحت دیتے ہوئے انھیں معاہدہ دوبارہ یاد دلایا اور کہا کہ “پی ٹی وی کے ساتھ نعمان نیاز اور شعیب اختر کا ملازمت اور کنٹریکٹ کا قانونی معاہدہ ہے جو کسی ایک جانب سے منسوخ نہیں کیا جاسکتا۔

شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

واقعے کے بعد شعیب اختر نے پی ٹی وی کی تحقیقاتی ٹیم سے ملنے سے بھی صاف انکار دیا ہے۔ پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ہدایت پر بنائی گئی تھی۔ اس ارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے اس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار اس لئے کیا کیوں کہ اس واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر خود ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ سچ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US