اللّٰہ اس کی ہر مشکل آسان کرے، جس نے بزرگ کی مدد کی۔۔ ٹریفک پولیس والا اپنی وائرل ویڈیو سے سوشل میڈیا پر کیسے چاہ گیا؟

image

ہم ہماری ٹریفک پولیس پر ہمیشہ تنقید کرتے ہیں، مگر جب وہ اچھا کام کریں، تو ان کی ضرور تعریف کرنی چاہیے۔ وہ ٹریفک پولیس اہلکار جو محدود وسائل کے باوجود ٹریفک کے نظام کو بہتر رکھنے کیلئے 12 گھنٹوں سے بھی زائد سڑکوں پر کھڑے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر ایک نوجوان ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ٹریفک وارڈن نے ایک بزرگ کی مدد کرکے انسان دوستی کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لاہور کی کسی سڑک پر ٹریفک وارڈن نے جب دیکھا کے ایک بزرگ کو سڑک پار کرنے مشکل پیش آرہی ہے تو وارڈن نے بزرگ شخص کو اپنی گود میں اٹھا کر سڑک عبور کروا دی۔

جبکہ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ سڑک پار کرنے کے بعد بزرگ شہری نوجوان وارڈن کو دعائیں اور اس کا شکریہ ادا کررہا ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے نوجوان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اس جوان کی ہر مشکل آسان کرے، کس قدر محبت اور پیار کے بزرگ کو اٹھا کر سڑک پار کی ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن کو دیکھ کر ایک گاڑی بھی نہیں رکی۔ مزید کہا کہ ہمارے لوگوں میں شعور نہیں ہے، جبکہ ان میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ دونوں شامل ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بیشک بھلائی اور خیر خواہی کا بدلہ بھلائی ہی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر موجود صارفین کی بڑی تعداد ٹریفک پولیس اہلکار کے اس عمل کی تعریف کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US