راتوں رات لکھ پتی ہو گیا ۔۔ جانیئے اچانک ایسا کیا ہوا کہ غریب شخص بیٹھے بیٹھے لکھ پتی بن گیا؟

image

وہ کہتے ہیں نہ کہ اگر قسمت مہربان ہو جائے تو روڈ پتی سے کروڑ پتی بننے میں دیر نہیں لگتی، ایسا ہی کچھ ہوا ہے بنگال کہ ماہی گیروں کے ساتھ جن کی قسمت راتوں رات چمک اُٹھی وہ کیسے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ مغربی بنگال میں 5 ماہی گیروں کی ٹیم نے 7 فٹ لمبی مچھلی پکڑلی جس کا وزن تقریباً 78 کلو تھا اس جیسی مچھلی بازار میں کبھی کسی نے دیکھی ہی نہیں تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس مچھلی کی قیمت پورے 80 لاکھ روپے نکلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں 5 ماہی گیروں کی ٹیم نے ایک مچھلی کا شکار کیا جس کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سب نے مل کر اجتماعی طور پر اس کا شکار کیا جب یہ مچھلی کنارے پر لگائی گئی تو کئی افراد اس نایاب مچھلی کو دیکھنے جمع ہوگئے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار تھا کہ اتنی بڑی مچھلی کو نیلام کرنے کے لئے بازار لایا گیا تاہم کولکتہ میں واقع مچھلی کی تجارت کرنے والی کمپنی کے ایم پی نے 8.4 ملین روپے میں یہ نایاب مچھلی خرید لی جس کے بعد ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی۔

دوسری جانب تاجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیلامی میں یہ مچھلی 110,000 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی ہے جس کو بازار میں بکنے والی اب تک کی مہنگی ترین مچھلی مانا جا رہا ہے۔

یہ مچھلی اتنی مہنگی کیوں ہے؟

اس مچھلی کو مہنگی ترین دواؤں کو بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے پیٹ سے نایاب ترین اجزاء حاصل ہوتے ہیں جو کہ دواؤں کو بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں بھی اس مچھلی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US