آپ کا کمرہ چھوٹا ہے تو اسے بڑا کیسے بنائیں۔ جانیں 5 آسان ٹپس جو آپ کے چھوٹے سے کمرے کو سیٹ کرنے میں مدد کریں

image

آج کل پہلے کے مقابلے میں گھر چھوٹے ہوتے ہیں۔ اور اگر کوئی فلیٹ میں رہتا ہو تو جگہ کا مسئلہ ہمیشہ ہی رہتا ہے۔ خاص طور پر بیڈ رومز میں بیڈ کے علاوہ ٹیبل بھی رکھ دو تو جگہ تنگ پڑنے لگتی ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسے ٹپس جن کو اپنا کر آپ اپنے بیڈروم کو کشادہ اور کھلا کھلا کرسکتے ہیں۔

لمبا اور پتلا فرنیچر

کوشش کریں کے بیڈ روم میں کم چیزیں اور فرنیچر رکھی جائیں لیکن جو بھی فرنیچر ہو وہ لمبا اور پتلا ہو۔ مثال کے طور پر اگر بیڈ روم میں ڈریسنگ ٹیبل رکھنی ہے تو ایسی منتخب کریں جس کے پائے قدرے لمبے اور پتلے ہوں۔ اسی طرح شیشہ بھی اونچا اور پتلا ہو۔ سائیڈ ٹیبل بھی ایسی ہی منتخب کریں۔

فولڈنگ بیڈ

بیڈ روم چھوٹا ہو تو ایک کام یہ ہوسکتا ہے کہ فولڈنگ بیڈ کا انتخاب کیا جائے۔ اس سے صرف سونے کے وقت آپ بیڈ کھول کر بچھا سکتے ہیں۔ باقی کے وقت یہ فقلڈنگ بیڈز صوفے کا کام دیتے ہیں۔ ان سے جگہ بھی بچ جاتی ہے اور سہولت بھی رہتی ہے۔

کمرے کے رنگ

کمرے کے رنگ ہلکے رکھیں تاکہ روشنی چاروں جانب گھوم سکے اور آنکھوں کو ٹھنڈک اور کشادگی کا احساس ہو۔ گہرے رنگ چھوٹے کمرے کے اندر مزید گھٹن کا تاثر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کمرے کی چوکھٹوں اور کھڑکیوں کے کناروں پر ڈارک پینٹ کیا جائے اور باقی دیواروں پر ہلکی رنگت کی جائے تو کمرے بڑا بڑا لگتا ہے۔

ایک جانب بڑا سا شیشہ

کمرے کی کسی ایک دیوار پر بڑا سا شیشہ لگا دینے سے بھی کمرا اچانک کافی بڑا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روشنی شیشے سے منعکس ہوکر دوبارہ کمرے میں پھیل جاتی ہے اس کے علاوہ سامنے کے عکس کی وجہ سے بھی روم وسیع لگنے لگتا ہے۔

کیبنٹس کا استعمال

دیوار گیر کیبنٹس کے علاوہ ایسا فرنیچر ڈیزائن کروائیں جسے مکمل طور پر کیبنٹس کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے۔ بیڈ کے نیچے جوتے رکھنے کے دراز اور کمبل وغیرہ رکھنے کے دراز بھی بنوائیں۔ اس سے کمرہ پھیلا ہوا نہیں لگے گا۔ وقت ضرورت تمام اشیاء ان درازوں میں ڈالی جاسکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US